فاٹا انضمام: قبائلی علاقوں میں بھی جیلیں قائم کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 17 October,2018 10:09 pm

پشاور (دنیا نیوز ) فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں جیلیں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ہر قبائلی جیل کا رقبہ دو سو کنال ہوگا۔

جیل ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں جیلوں کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ، ضلع خیبر، باجوڑ،اورکزئی ،کرم ،شمالی اور جنوبی وزیرستان میں جیلیں بنائی جائیں گی،

ذرائع کے مطابق ہر قبائلی ضلع میں جیل کا رقبہ دو سو کنال ہوگا جس میں ایک ہزار قیدیوں کی گنجائش ہوگی، جیل میں دو سو تک سٹاف تعینات کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہر جیل میں ایک ہسپتال، لائبریری اور سپورٹس گرائونڈ بھی بنایا جائے گا۔