ایک لاکھ ریال سمگل کرنے والا ایئرپورٹ سے گرفتار

Last Updated On 17 October,2018 08:18 pm

اسلام آباد (دنیا نیوز ) نیو ایئرپورٹ اسلام آباد سے ایک لاکھ سعودی رال بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے عبدالوکیل نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔ کسٹم حکام کے مطابق ملزم پی آئی اے کی پرواز پی کے 233 سے دبئی جانا چاہتا تھا۔ تلاشی کے دوران ملزم سے ایک لاکھ سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔