میانوالی (دنیا نیوز) بچی شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو پپلاں منتقل کر دیا گیا، ڈی پی او میانوالی سید کرار حسین نے نوٹس لیکر 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی۔
تھانہ پپلاں کے نواحی علاقہ علووالی میں 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی پر ڈی پی او میانوالی سید کرار حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پپلاں اعجاز حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او پپلاں، ایس ایچ او ہرنولی، ایس ایچ او کندیاں، انچارج CIA سٹاف میانوالی، انچارج آئی ٹی پر مشتمل ٹیم بنا کر نامعلوم ملزمان کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
فرانزک سائنس کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ بہت جلد نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔