وہاڑی: کھلے پھاٹک سے گزرنے والی کار ٹرین کی زد میں آگئی

Last Updated On 03 July,2018 07:05 pm

وہاڑی: (دنیا نیوز) وہاڑی میں اڈا نورشاہ سٹیشن کے قریب ٹرین کی کار کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔

وہاڑی کے قریب اڈا نور شاہ سٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والے فرید ایکسپریس کی کار کو ٹکر، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کار سوار بغیر پھاٹک کے راستے سے کار گزار رہے تھے کہ اچانک ٹرین کی زد میں آگئے، جس سے کار میں موجود 4 افراد میں سے 3 جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔ جسے ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ کار سوار افراد کا تعلق نواحی علاقہ 131 ڈبلیو بی سے ہے۔