کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں لیویز فورسز کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ ایک اہلکار دو دوستوں سمیت شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سریاب روڈ کے علاقے کلی بنگلزئی میں مسلح افراد نے لیویز فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار لیویز اہلکار انور علی، اس کے دوست نجیب اللہ اور حبیب اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو سول ہسپتال پوسٹ مارٹم کے منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق تینوں کی ہلاکت سر اور سینے میں گولیاں لگنے سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع سے شوائد اکھٹے کر لیے ہیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ نائن ایم ایم پسٹل سے کی گئی ہے ، پولیس نے خالی خول قبضہ میں لیے ہیں۔ لیویز اہلکار کے دونوں دوست آپس میں سگے بھائی تھے۔