کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 3 ملزم گرفتار

Last Updated On 06 June,2018 11:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کارندہ پکڑا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے تین ملزمان گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کارندہ پکڑا گیا جس کا نام عابد عرف گڈو ہے۔ گرفتار ملزم اورنگی ٹاؤن اور ناظم آباد میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

ادھر ساحل اور گزرے کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔ ملزمان عباس عرف شمسی اور علی رضا زیدی سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔