ملتان: (دنیا نیوز) لاہور قلندرز کی ٹیم اگلے معرکے کیلئے کراچی سے ملتان پہنچ گئی۔
لاہور قلندرز کی ٹیم اپنا اگلا میچ 22 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔
کراچی سے ملتان روانگی سے قبل قلندرز کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ وہ اب بھی خود کو مکمل فٹ محسوس نہیں کر رہے، انجری کے بعد واپس آنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں آج آرام کا دن ہے جبکہ ایک دن کے آرام کے بعد جمعہ کو کراچی میں کنگز اور گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہو گا۔