فائنل میچ میں ایسی ہی اننگز کھیلنا چاہتا تھا: بھارتی کپتان

Published On 10 March,2025 03:10 am

دبئی: (دنیا نیوز) بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فائنل میچ میں ایسی ہی اننگز کھیلنا چاہتا تھا۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے پوسٹ میچ گفتگو میں کہا کہ معلوم تھا پہلے 6 اوورز کیسے بیٹنگ کرنی ہے، سپنرز کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، پورے ٹورنامنٹ میں سپنرز نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

کیوی کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ روہت شرما نے جس طرح بیٹنگ کی میچ کا پانسہ بدل دیا، نیوزی لینڈ نے 20 سے 25 رنز کم بنائے، پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم نے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔