انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی ٹیم آج دوسرا وارم اپ میچ آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی

Published On 15 January,2025 03:38 am

کوالالمپور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

میچ سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں مقامی وقت کے مطابق دن ساڑھے 11 بجے شروع ہو گا، میگا ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 18 جنوری سے ہو رہا ہے، پاکستان گروپ بی میں انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکہ کے ساتھ شامل ہے۔

قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف میچ سے کرے گی، پاکستان کا دوسرا میچ 20 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے ساتھ ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن نے پہلے وارم اپ میچ میں نائجیریا ویمن کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔