پاک افریقہ تیسرا ٹی 20 میچ بارش کی نذر، سیریز پروٹیز کے نام

Published On 14 December,2024 11:11 pm

جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

بارش کے باعث پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا، جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔