کنگز ٹاؤن: (ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان ٹی 20 میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے۔
راشد خان 100 سے کم میچز میں 150 ٹی 20 انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے پہلے بولر بنے ہیں، انہوں نے 92 میچز میں 150 ٹی 20 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کیں۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 118 میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
خیال رہے کہ ٹی 20 انٹرنیشنلز کی تاریخ میں اب تک صرف 2 پلیئرز نے 150 وکٹیں لی ہیں جبکہ 129 میچز کھیلنے والے شکیب الحسن کو یہ سنگ میل عبور کرنے کیلئے ایک وکٹ درکار ہے۔