جنید خان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

Published On 31 December,2023 08:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق فاسٹ بولر جنید خان کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اعلامیے کے مطابق موجودہ کوچ ریحان ریاض خاندانی مصروفیات کے باعث ورلڈکپ کےلیے دستیاب نہیں، جنید خان انڈر19 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ ہونگے۔

جنید خان نے حال ہی میں اسلام آباد ریجن کی بھی کوچنگ کی تھی، اس ٹیم نے حنیف محمد ٹرافی جیتی ہے، جنید خان نے 107 انٹرنیشنل میچز میں 189 وکٹیں حاصل کیں۔