لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس آئندہ ہفتے دیے جانے کا امکان ہے، کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دیں گے۔
ذرائع کے مطابق مصباح الحق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کو سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے آگاہ کریں گے، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کو نئے کنٹریکٹس دیے جائیں گے، کرکٹرز کی تنخواہوں میں 25 سے 35 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔
گزشتہ سال کے معاہدے 30 جون کو ختم ہو چکے ہیں، 30 جون کو ختم ہونے والے کنٹریکٹس میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی، ایک ماہ توسیع کی مدت بھی 31 جولائی کو ختم جائے گی، کنٹریکٹس میں عبوری طور پر توسیع دی گئی تھی، سینٹرل کنٹریکٹ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
پی سی بی حکام نے سری لنکا میں کپتان اور سینئر کھلاڑیوں سے سینٹرل کنٹریکٹس کے معاملے پر بات کی، لیگز کھیلنے کیلئے این او سی کے حوالے سے پالیسی کی شقیں بھی کنٹریکٹ میں شامل کی جائیں گی۔