بابر اعظم بھارتی کپتان روہت شرما سے ایک اور اعزاز چھیننے کے قریب

Published On 17 April,2023 10:06 am

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھارتی کپتان روہت شرما کا منفرد اعزاز اپنے نام کرسکتے ہیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما اس وقت ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انہوں نے 29 ہاف سنچریاں بھی سکور کر رکھی ہیں تاہم بابراعظم نے ان کی حکمرانی ختم کرنے کا خواب سجا لیا ہے۔

اگر بابراعظم کو روہت شرما کا ریکارڈ اپنے نام کرنا ہے تو انہیں بقیہ 3 ٹی 20 میچز میں سے کسی 2 میچز میں سنچری سکور کرنا ہوگی تاہم نصف سنچریوں کے معاملے میں بابراعظم روہت شرما سے ایک ہاتھ آگے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کل 3 سنچریاں اور 30 نصف سنچریاں سکور کررکھی ہیں۔

دوسری جانب بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر دوسرے ٹی 20 میچ میں 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 58 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 3 سنچریاں سکور کرنے والے پہلے کپتان بن گئے تھے۔