بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی، انکے بارے میں بات کرنا بے سود ہے:وہاب ریاض

Published On 16 April,2023 05:39 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے کہا ہے کہ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کے بارے میں بات کرنا بے سود ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ٹرف کی تنصیب کاافتتاح کردیا ہے، بین الاقوامی معیارکےمطابق ٹرف بچھائی گئی ہے، کوشش ہےکہ کھلاڑیوں کوبہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ہمارے ہوتے کھیلوں کے میدان کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں ہوں گی، بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کے بارے میں بات کرنا بے سود ہے، نیوزی لینڈ کےخلاف دوسرےٹی ٹونٹی میں بابراعظم نےورلڈ کلاس اننگ کھیلی۔

مشیر برائے کھیل کا کہنا تھا کہ بہت جلد ہاکی کا ایک بڑا ٹورنامنٹ اناونس کرنے جا رہے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں سٹیڈیم کو پرائیویٹائز کیا جائے۔ کھیلوں کی جگہ پرکھلاڑیوں کو ہی آنا چاہئے۔