لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر وہاب ریاض نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان کا چارج سنبھال لیا۔
نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ سپورٹس مین ہیں اس لیے کھلاڑیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں، کوشش ہو گی کہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔
نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران نے وہاب ریاض کو چارج سنبھالنے کے بعد بریفنگ دی۔
Met @ArshadOlympian1 earlier today, it was nice having a sports centric conversation. Will definitely look into the problems he highlighted and find solutions for the betterment of sports facilities and athletes across all sports. pic.twitter.com/ZrqZ10U9HA
— Wahab Riaz (@WahabViki) March 22, 2023
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی کوشش کریں گے، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود پر توجہ ہو گی۔
وہاب ریاض نے کہا کہ پنجاب میں انفراسٹرکچر اور گراس روٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے، قومی ہیرو اولمپئن ارشد ندیم سے ملاقات کی ہے ان کے مسائل سنے، کھیلوں کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی کابینہ میں وہاب ریاض کو نگران وزیر کھیل نامزد کیا گیا تھا تاہم وہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے عہدے کا حلف نہیں اٹھا سکے تھے اور اب بطور مشیر یہ ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔