کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے دیں کیونکہ پاکستانی ہمیشہ امن کے لیے کھڑے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قطر کے شہر دوحہ میں لیجنڈز کرکٹ لیگ جیتنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیصلہ کن میچ میں ان کی ٹیم نے ورلڈ الیون کو پچھاڑا تھا، ٹیم کے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں مصباح الحق، شعیب اختر، عبدالرزاق، سہیل تنویر شامل تھے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے ایک سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین اپنی ٹیموں کے درمیان امن سیریز دیکھنا چاہتے ہیں اس لیے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم بھیجیں۔
— OsintTV (@OsintTV) March 21, 2023
‘I will request Modi sahab to let cricket happen between both nations’: Shahid Afridi
When asked if he believes the PCB is weak, he said “I would not say weak, but some answers came from the front(BCCI)”
When asked about his earlier statement on Kashmir & Ind govt pic.twitter.com/ApyN1HRmhK
بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ نریندرا مودی اس لیے ناخوش ہیں شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیریوں پر بھارتی حکومت کے ظلم پر آواز اٹھائی، اس پر آفریدی نے جواب دیا کہ وہ دنیا بھر میں ظلم کے خلاف بولتے ہیں اور ظالم کے خلاف بولیں گے چاہے وہ کسی بھی مذہب سے ہوں۔