کراچی کنگز کی شکست پر وسیم اکرم غصے سے آگ بگولہ

Published On 23 February,2023 12:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں کراچی کنگز کی شکست پر وسیم اکرم غصے سے آگ بگولہ ہو گئے۔

پی ایس ایل کے سیزن 8 میں کراچی کنگز کی ملتان سلطان سے شکست پر وسیم اکرم جذبات قابو میں نہ رکھ پائے اور غصے میں آ کر سامنے رکھی کرسی کو لات دے ماری۔

ڈریسنگ روم میں ایک وقت مہمان ٹیم کا پلڑا بھاری نظر آنے پر سابق کپتان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی مگر شکست پر انہوں نے مایوسی میں کرسی کو ٹھوکر مار دی۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 میں اب تک کراچی کنگز 5 میچز میں صرف ایک فتح ہی حاصل کر پائے ہیں۔