لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں کھیلے جا رہے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلوی بیٹرز نے 11 اوورز کے اختتام تک 82 رنز بنا لئے۔
زندہ دلان کے شہر لاہور میں کرکٹ میلہ عروج پر ہے، قذافی سٹیڈیم کے تاریخی میدان میں ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز میلہ سج گیا، چوبیس سال بعد دورہ پاکستان کو یادگار بنانے والے آسٹریلین ٹیم پہلے بیٹنگ کررہی ہے، اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ 82 رنز کے مجموعے کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ایک سو چار میچز میں کینگروز کا پلہ بھاری رہا، اڑسٹھ میچوں میں فتح یاب رہے جبکہ 32 مرتبہ شاہینوں نے اونچی اڑان بھری۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ورلڈ سپر لیگ کا حصہ ہیں ۔