لاہور:(ویب ڈیسک) کراچی ٹیسٹ میچ میں قائدانہ اننگز کھیلنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ بھی بغیر نتیجہ ختم ہوگیا، اس میچ کی خاص بات کپتان بابر اعظم کی دفاعی اننگز تھی، انہوں نے425 گیندوں پر 196 رنز بنائے اور بدقسمتی سے صرف 4 سکور کے فرق سے اپنی ڈبل سنچری بنانے سے محروم رہے، ان کی اننگز میں 21 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔
This duo #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/PtRGXqsxXl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 16, 2022
اس اننگز کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ میچ میں چوتھی اننگز کے دوران 10 گھنٹے تک وکٹ پر بیٹنگ کرنے والے پہلے ایشین بلے باز بن گئے۔
کراچی ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 607 منٹ تک بیٹنگ کی اور 196 رنز بناکر ٹیم کو ممکنہ شکست سے بچالیا۔
#SpiritOfCricket pic.twitter.com/YXDrZZVhZK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 16, 2022
اسی کے ساتھ مسلسل 10 گھنٹوں تک بیٹنگ کرنے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے ہیں، ان سے قبل انگلینڈ کے مائیک ایتھرٹن نے جنوبی افریقہ کے خلاف 643 منٹ تک بیٹنگ کی تھی۔
علاوہ ازیں بابراعظم بطور کپتان چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں جبکہ وہ چوتھی اننگز میں زیادہ بالز کھیلنے والے بھی پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں، اس سے قبل شعیب ملک نے 369 بالز کھیل رکھی تھیں۔
Babar Azam leads the list of highest scores made by captains in 4th innings. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/xNQ3W3Tobu
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 16, 2022
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے یونس خان کا چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ 171 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا تھا، سابق کپتان نے سال 2015 میں سری لنکن ٹیم کے خلاف بنایا تھا۔
واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 506 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان نے دن کے اختتام تک 443 رنز سکور کیے تھے۔