'رضوان پلیز! مجھے گود لے لو'،نوجوان لڑکی کی قومی کرکٹر سے درخواست

Published On 15 December,2021 09:41 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی 20سیریز کراچی میں جاری ہے جو کہ قومی ٹیم نے دو صفر سے جیت لی ہے ،سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا،مگر یہاں بتاتے چلیں کے دوسرے ٹی 20میں ایک حیرت انگیز تصویر وائرل ہوئی جس میں ایک نوجوان لڑکی نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سے گود لینے کی درخواست کردی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی کارکردگی جیسے جیسے اچھی ہو رہی ہے ویسے ہی ان کے مداحواں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےمایبن نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں دوسرا ٹی 20میچ کھیلا گیا،اس میچ کی خاص چیز جو کہ سوشل میڈیا کی زینت بن گئی وہ یہ تھی کہ ایک نوجوان لڑکی نے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر اس نے عجیب و غریب درخواست لکھی ۔لڑکی نے اپنی درخواست میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سے کہا کہ  رضوان پلیز! مجھے گود لے لو ۔

لڑکی کی جانب سے محمد رضوان سے معصومانہ اور حیرت انگیز درخواست کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کئے گئے۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کی رواں سال وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ میں کارکردگی شاندار ہے اور کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں جبکہ رواں سال انہوں نے ٹی 20میچوں میں 100 چوکے بھی لگائے ہیں جو ابھی تک کسی بلے باز نے نہیں لگائے۔

یاد رہے کہ محمد رضوان کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آتی رہتی ہیں جن میں ان کو اپنے تکیے کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

اس سے متعلق محمد رضوان کا ایک ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اُنہیں گردن کے پٹھوں میں درد کی شکایت رہتی ہے جس کے نتیجے میں یہ معالج کی جانب سے تجویز کیا گیا ایک ’میڈیکیٹڈ پلو‘ ہے، اس کے بغیر وہ سو نہیں سکتے۔‘