وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں اور کرکٹرزکی نیوزی لینڈ کیخلاف جیت پر مبارکباد

Published On 26 October,2021 10:55 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)سکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان سے دم دبا کر بھاگنے والی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی 'سکیورٹی کا مسئلہ' پاکستان نے آج حل کردیا اور ٹی 20ورلڈ کپ کے میچ میں 5وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل دوسری فتح اپنے نام کی تو وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں اور کرکٹرز نے قومی ٹیم کو فتح پر مبارکباد دی ہے

میگا ایونٹ میں بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد گرین شرٹس کو حکومتی اور سیاسی رہنماؤں نے قومی ٹیم کو مبارکبادی دی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد گراؤنڈ میں سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگ گئے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کی ہے شکست کے بعد گراؤنڈ میں موجود شائقین نے نیوزی لینڈ پر طنز کے نشتر چلائے اور ‘سکیورٹی سکیورٹی’ کے نعرے لگائے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کیا جارہا ہے۔ ڈیوڈ ایلس نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھاکہ ویلڈن پاکستان، سکیورٹی کا مسئلہ کامیابی سے حل کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی ٹیم کو فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ کیویز کیخلاف قومی باؤلرز کی باؤلنگ زبردست تھی،  ایک اچھی ٹیم ہارنے پر اپنی غلطیوں پر غور کرتی ہے ، ایک عظیم ٹیم جیتنے پر بھی اپنے کھیل کا مکمل طور پر جائزہ لیتی ہے۔ 
 

صدر مملکت

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس نے شاندار کارکردگی دکھائی،اپنی جیت کا تسلسل اسی طرح برقرار رکھیں،حارث رؤف نےباؤلنگ اور آصف علی نے بیٹںگ میں شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستان کو فتح دلوائی۔آخر میں انہوں نے مزہ آگیا ،واہ واہ بھی لکھا۔

فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ آج جو پاکستان کو کامیابی ملی ہے اس سے ثابت ہوا کہ کامیابی ٹیم ورک سے ملتی ہے۔

آخر میں انہوں نے ورلڈ چیمپئن پاکستان ،انشا اللہ بھی لکھا۔

شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ سورماؤں کے بعد کیویز بھی شاہینوں کا نشانہ بن گئے،پاکستان زندہ باد۔

شہباز شریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے بھی پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان نے آپ کو میدان کے باہر سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی تھی نہ کے میدان کے اندر۔

اسد عمر 

 

اسد قیصر

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے گرین شرٹس کو ٹی20ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری کامیابی پر مبارکباد دی۔

مفتی پوپلزئی

معروف عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پر طنزیہ وار کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ  مل گئی سکیورٹی؟ 

عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی پاکستان کی جیت پر پرجوش دکھائی دیئے اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ویلڈن شاہینو کیویز کو شکست دے کر آج پھر قوم کو خوش کر دیا، قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے کھلاڑی ہمارے ہیرو ہیں جبکہ بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے کر قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی برتری برقرار رکھی۔

شفقت محمود 

 

 فہمیدہ مرزا

 

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی پاکستانی ٹٰیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ کھلاڑیوں نے جس ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔

دیگر کرکٹز اور شخصیات کی قومی ٹیم کو مبارکباد