کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر، پی ایس ایل میچز 9 جون سے ابوظہبی میں شروع

Published On 03 June,2021 01:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر،پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے میچز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے) شروع ہوں گے، ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) شروع ہوگا۔ میچز24جون تک ابوظہبی میں جاری رہیں گے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ بقیہ میچز کا مکمل شیڈول کچھ دیر بعد جاری کرے گا۔

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کے مطابق 9 جون کو لاہورقلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ ہوگا۔

10 جون کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ہوگا

11 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہوگا

12 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا میچ ہوگا

13 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کا میچ ہوگا

14 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ہوگا

15 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گے

16 جون کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ہوگا

17 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ہوگا

18 جون کو ملتان سلطانزاورلاہورقلندرزمدمقابل ہوں گے

19 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا