لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے فرانسیسی صدر میکرون کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آپ کی نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے فاسٹ باؤلر نے فرانسیسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ کو نفرت کی آزادی ہے تو ہمیں آپ کی نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے۔
Macron: France will not give up our cartoons.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 26, 2020
Also Macron: Muslim nations please give up your call to boycott French goods.
If you have the freedom to hate, we have the freedom to reject your hate.#boycottfrenchproducts
سابق فاسٹ باؤلر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر بھی اس حوالے سے لکھا کہ تمام مسلم ممالک نے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کی آبادی 28 فیصد ہے۔ جو دنیا کی جی ڈی پی کا 80 ٹریلین ڈالر بنتا ہے۔
انسٹاگرام پر شعیب اختر کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ، ٹوئٹر اور فیس بک پر بھی ان کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے سراہا ہے۔ شعیب اختر نے اپنے تینوں اکائونٹس پر پیغام کے ساتھ ’فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔