جاوید میانداد کا چینی اور آٹا بحران تحقیقاتی رپورٹ کے معاملے پر وزیراعظم سے اظہار یکجہتی

Last Updated On 07 April,2020 01:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چینی بحران اور تحقیقاتی رپورٹ پر سابق کپتان جاوید میاں داد کا بیان بھی سامنے آ گیا، کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

سابق کپتان جاوید میاں داد نے چینی بحران اور تحقیقاتی رپورٹ پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر غریب اور مڈل کلاس آدمی عمران خان کیساتھ ہے۔ وزیراعظم قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

جاوید میاں داد نے کہا عمران خان کے لئے دعا کروں گا وہ کامیاب ہو۔ اس وقت پوری دنیا سمیت پورا پاکستان مشکل میں ہے۔ سرمایہ داروں کو شرم نہیں آئی کہ انہوں نے قوم کے ساتھ کیا کیا، ان کو سمجھنا چاہیئے کہ وہ پاکستان کی وجہ سے ہیں۔