چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کو نہیں بھول پائے: مورگن

Last Updated On 30 April,2019 12:41 pm

لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن کا کہنا ہے کہ چیمپینز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں ملنے والی شکست کو ابھی تک بھول نہیں پائے۔

ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں ایک بہتر ٹیم کے ہاتھوں زیر ہوئے مگر اس بار ورلڈکپ کے دباﺅسے بہتر انداز میں نمٹنے کیلئے پراعتماد ہیں۔

کپتان این مورگن کا کہنا ہے کہ چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ناکامی کے بعد ڈریسنگ روم میں ہماری دو چیزوں پر بحث ہوئی تھی ایک یہ کہ کیا ہم ایک بہتر ٹیم سے ہارے ہیں یا پھر ہمیں ایسی وکٹ پر کھیلنے کی وجہ سے ناکامی ہوئی جوکہ ہمارے لئے موزوں نہیں تھی، ہم نے بعد میں بھی ویسی ہی وکٹوں پر سڈنی اور ولنگٹن میں کرکٹ کھیلی اور کامیابی حاصل کی اور اسی نتیجے پر پہنچے کہ چیمپینز ٹرافی میں ہمیں ایک بہتر ٹیم کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔