ترجمان پاک فوج کا فائنل کھیلنےوالی ٹیموں کیلئےنیک خواہشات کا اظہار

Last Updated On 17 March,2019 03:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کراچی میں پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پیغام میں کراچی کے لئے مخصوص لفظ عروس البلاد کے ساتھ پاکستان زندہ باد بھی تحریر کیا اور ایک وڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں شاہد آفریدی، سرفراز احمد، ڈیرن سیمی اور کیرن پولارڈ سمیت دیگر کھلاڑی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے روشنیوں کے شہر میں پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کیلئے  گڈ لک  یعنی نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا ہے۔