پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ: ملتان سلطانز اور کوئٹہ کل مدمقابل ہونگے

Last Updated On 19 February,2019 10:20 am

شارجہ: (دنیا نیوز) پی ایس ایل فور کا دوسرا مرحلہ کل سے شارجہ کے تاریخی میدان میں شروع ہو گا، ملتان سلطانز کا ٹاپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ ہوگا۔

شارجہ میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے میں 24 فروری تک 8 مقابلے شیڈول ہیں، بیٹنگ فرینڈلی وکٹ پر چوکے چھکوں کی بہار آئے گی جبکہ بولرز کا کڑا امتحان ہوگا۔ دوسرے مرحلے کا پہلا میچ ملتان سلطانز اور 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔

کھلاڑیوں نے شارجہ میں خوب پریکٹس کی، بیٹنگ بولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل ٹریننگ میں اِن ایکشن ہوئے، جنوب کی پہچان ملتان سلطانز شارجہ کے تاریخی میدان میں بھرپور جان لڑانے کے لیے تیار ہے، کپتان شعیب ملک سمیت بوم بوم آفریدی اور آندرے رسل ہلچل مچانے کے لیے پر جوش ہیں جبکہ عرفان، جنید خان اور نوجوان بولرز نے بھی ٹارگٹ سیٹ کر لیے۔ ادھر سرفراز الیون نے دوسرے مرحلے میں بھی ٹاپ پر رہنے پر نظریں جما لیں۔