پی ایس ایل 2019: کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری

Last Updated On 15 February,2019 05:19 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) ملتان سلطانز کیخلاف جارحانہ بیٹنگ سے آغاز کرتے ہوئے کراچی کنگز نے 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 94 رنز بنا لیے۔

 

دبئی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے دوسرے میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو کراچی کنگز کی جانب سے لیام لیونگ اسٹون اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

ملتان سلطانز: شعیب ملک(کپتان)، شان مسعود، ٹام مورس، لوری ایونز، کرس گرین، حماد اعظم، آندرے رسل، شاہد آفریدی، جنید خان، محمد عرفان اور محمد الیاس۔

کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، لیام لیونگ اسٹون، بابر اعظم، کولن انگرام، روی بوپارہ، محمد رضوان، سکندر رضا، عثمان شنواری، سہیل خان اور عمر خان۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 5وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 5وکٹوں سے شکست دی تھی۔