کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج سے منافع پر این سی سی پی ایل نے سی جی ٹی کی وصولی کیلئے حتمی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔
یکم سے 31 مارچ تک شیئرز فروخت پرعائد کیپیٹل گین ٹیکس کی وصولی 30 اپریل تک بینکنگ سسٹم کے ذریعے ہوگی، ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں ڈیفالٹ لسٹ میں نام شامل کر دیا جائے گا۔
سی جی ٹی سسٹم میں سٹاک اور میوچل فنڈز کے سرمایہ کار اپنے نفع اور نقصان کی تفصیلات جمع کرائیں گے، شیئرز یا میوچل فنڈز فروخت کرنے والوں سے کیپیٹل گین ٹیکس وصول ہوگا۔
نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی، میوچل فنڈ ایسوسی ایشن، ایس ای سی پی، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور پاکستان سٹاک ایکسچیبج کو ارسال کر دیا گیا۔