روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے9ارب 76کروڑ80 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول

Published On 09 April,2025 10:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کوروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے9ارب 76کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں سال فروری میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 9ارب 76کروڑ 80 لاکھ ڈالربھیجے، جنوری میں موصول ہونےوالی رقوم کےمقابلے میں فروری 25میں 20 کروڑ 40 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا۔

اسی طرح روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے موصول شدہ رقم کےعلاوہ 1ارب 72کروڑ ڈالر واپس کیے اور 6ارب 18کروڑ 40 لاکھ ڈالر معاشی سرگرمیوں میں استعمال ہوئے ہیں۔

سٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 86کروڑ ڈالر جبکہ روشن ایکویٹی میں 59کروڑ ڈالر، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 45 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک آرڈی اے میں ہونے والی سرمایہ کاری بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔