رواں ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Published On 15 February,2025 12:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رواں ہفتہ کےد وران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں ہفتہ بھر میں ایک ہزار 762 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، انڈیکس کاروباری ہفتے کے اختتام پر ایک لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 482 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 9 ہزار 948 پوائنٹس رہی۔

پی ایس ایکس رپورٹ کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں ہفتے بھر میں 2 ارب 62 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا، سٹاک ایکسچینج میں ہفتے بھر شیئرز ٹریڈنگ کی مالیت 136 ارب روپے سے زائد رہی ، ہفتے بھر میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن اضافے سے13،649 ارب روپے سے بڑھ کر 13ہزار 851 ارب روپے ہوگئی۔