عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی

Published On 30 November,2024 06:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی۔

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

صرافہ مارکیٹوں کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے نرخ 11 ڈالر کم ہو کر 2650 ڈالر فی اونس رہے۔