واشنگٹن: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جفریز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کے بارے میں آگاہ کیا، وزیر خزانہ نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کے تناسب میں اضافے، توانائی شعبے کے نقصانات میں کمی پر بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ نے سرکاری اداروں کی گورننس بہتر بنانے، نجکاری کے عمل کو تیز کرنے سے بھی آگاہ کیا۔
محمد اورنگزیب نے سرمایہ کاروں کو حکومتی حجم کم کرنے کے ذریعے اخراجات پر کنٹرول کی اصلاحات پر بریفنگ دی، تقریب کے اختتام پر سرمایہ کاروں کے سوالات اور جوابات کا سیشن بھی ہوا۔