روپے کی قدر میں مزید کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

Published On 10 October,2024 08:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں آج روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر7 پیسے مہنگا ہوگیا، جس کے باعث انٹربینک میں 277.79 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277.72 روپے پر بند ہوا تھا۔