اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہونے کے باعث آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ستمبر کا کارگو منسوخ کر دیا۔
ترجمان کے مطابق اوگرا نے ریفائنریز اور چند آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ کی، اجلاس میں ریفائنریز اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے ذخائر کے مسائل کے حل پر بات چیت ہوئی۔
اوگرا ترجمان کے مطابق درآمدی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ستمبر کے کارگو کو مؤخر کر دیا گیا ہے، اکتوبر میں تین کارگو کو منظم یا منسوخ کیا جائے گا۔
ترجمان اوگرا نے بتایا کہ دسمبر کے کارگو بھی ضرورت پڑنے پر منسوخ کئے جائیں گے، جو کارگو پہلے ہی آچکا ہے اسے بانڈڈ سٹوریج میں رکھا جائے گا۔