کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ مزید بڑھ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس سے سونے کی نئی عالمی قیمت 2504ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 451 روپے ہوگئی۔