کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 695 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 78 ہزار 559 پوائنٹس پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام تک سٹاک ایکسچینج میں 759 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 77 ہزار 874 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 67 کروڑ 30 لاکھ 42 ہزار 799 روپے مالیت کے 13 کروڑ 90 لاکھ 58 ہزار 552 شیئرز کا لین دین ہوا۔