کراچی: (دنیا نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
آج کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1141 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 77ہزار 84 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 485 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 4 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 11 ارب 24 کروڑ 46 لاکھ 41 ہزار 93 روپے مالیت کے 16 کروڑ 94 لاکھ 86 ہزار 960 شیئرز کا لین دین ہوا۔