کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک روز تیزی کے بعد دوبارہ مندی چھا گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا نقصان ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز تو مثبت رہا لیکن دوپہر کے وقت سٹاک مارکیٹ گراوٹ کا شکار ہو گئی۔
دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 199 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 78 ہزار 628 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔