اسلام آباد :(دنیا نیوز) بجلی مہنگی کرنے کا معاملہ نیپرا اور پاور ڈویژن آمنے سامنے آگئے۔
پاور ڈویژن نے ریگولیٹری اتھارٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے بجلی کے نئے نرخ لاگو کردیئے پارو ڈویژن نے تمام قواعد بالائے طاق رکھتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا ۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر عوامی سماعت کا فیصلہ کیا تھا، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت 8 جولائی کے لیے مقرر کی تھی ، پاور ڈویژن نے نیپرا فیصلہ کو ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے نرخ بڑھانے کا اعلامیہ جاری کیا۔
واضح رہے وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز بجلی پانچ روپے 72 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی، کابینہ نے بجلی نرخ بڑھانے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعہ منظوری دی تھی نیپرا کی منظوری کے بعد حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونا ہے۔