کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 2317 ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے کی سطح پر آگئی۔