کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 373 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 65 ہزار 524 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 65 ہزار 151 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 6 ارب 86 کروڑ 17 لاکھ 73 ہزار 978 روپے مالیت کے 12 کروڑ 94 لاکھ ایک ہزار 692 شیئرز کا لین دین ہوا۔