کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا اختتام منفی زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 314 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 65 ہزار 417 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 65 ہزار 731 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب 36 کروڑ 62 لاکھ 25 ہزار 193 روپے مالیت کے 24 کروڑ 26 لاکھ 71 ہزار 674 شیئرز کا لین دین ہوا۔