گلگت بلتستان میں مقامی اشیاء کی مارکیٹنگ کیلئے تجارتی مراکز قائم کئے جائیں گے: گوہر اعجاز

Published On 29 January,2024 07:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر تجارت و داخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مقامی اشیاء کی مارکیٹنگ کیلئے تجارتی مراکز قائم کئے جائیں گے۔

نگران وزیر تجارت و داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز سے چیف منسٹر گلگت بلتستان گلبر خان نے ملاقات کی، ملاقات میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ خنجراب پاس پر سال بھر برآمدات کی رسائی ایک سنہری موقع ہے، گلگت بلتستان کی برآمدات بڑھنے سے علاقے کی ترقی اور روزگار میں اضافہ ہو گا، معدنیات کی برآمدات سے گلگت بلتستان کی ترقی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔