لاہور: (دنیا نیوز) عوام کو ایک بار پھر بجلی کا جھٹکا دینے کی تیاری کی جانے لگی۔
ملک بھر میں بجلی ایک روپے 30 پیسے مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا بجلی کمپنیوں کی درخواست پر آج تین بجے سماعت کرے گا۔
بجلی مہنگی ہونے کی صورت میں صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
اسی طرح نیپرا آج مرمت اور آپریشن کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
بجلی چوری اور لائن لاسز کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے جبکہ بجلی کے سسٹم کے استعمال کی مدد میں 10 ارب 24 کروڑ روپے صارفین کی جیبوں سے نکالنے کا منصوبہ ہے۔