غریب عوام کو ایک اور جھٹکا، حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

Published On 02 October,2023 06:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت غریب عوام کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 28 پیسے تک اضافے کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے مارچ 2024 تک ہوگا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق تمام صارفین پر ہوگا۔