نگران پنجاب حکومت آئندہ 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری آج دے گی

Published On 30 October,2023 09:45 am

لاہور: (دنیا نیوز) نگران پنجاب حکومت 24-2023 کے آئندہ 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری آج دے گی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے، کابینہ اجلاس میں نگران صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری و دیگر شریک ہوں گے۔

اجلاس میں آئندہ 4 ماہ کے لئے تقریباً 2 ہزار 119 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 1800 ارب روپے اور جاری ترقیاتی سکیموں کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 319 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، 33ارب روپے کی غیر ملکی فنڈنگ سے بھی ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی جانب سے 4 ہزار 900 ترقیاتی سکیموں کیلئے 319 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے، یکم نومبر سے شروع ہونے والے فنڈز کو 120 دنوں کیلئے مختص کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جون میں نگران حکومت نے اپنا پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کا بجٹ پیش کیا تھا۔