پاکستان مہنگائی سے متاثرہ ممالک میں 18 ویں نمبر پر آگیا

Published On 31 August,2023 08:56 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مہنگائی سے متاثرہ ممالک میں 18 ویں نمبر پر آگیا۔

عالمی اقتصادی جریدے ٹریڈنگ اکنامکس میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا جس کے بعد یہ شرح 28.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں مہنگائی کی شرح 24.08 فیصد اور لاؤس میں 27.8 فیصد ہے۔

ٹریڈنگ اکنامکس کے اعداد و شمار کے مطابق ایشیائی ممالک میں پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر آگیا جبکہ افغانستان میں مہنگائی کی شرح سب سے کم منفی 6.5 فیصد رہی ہے۔