اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایک ماہ کے دوران مہنگائی میں 3.46 فیصد اضافہ ہو گیا، چاول، گندم، چینی، گوشت دالوں کے نرخ بڑھ گئے۔
ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دئیے مہنگائی کی مجموعی شرح 28.31 فیصد تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 3.57 فیصد، دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 3.30 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں سگریٹ کی قیمت میں 123.46 فیصد آٹے کی قیمت میں 102.43 فیصد کا اضافہ ہوا، چائے 97.26، چاول 68.87 اور گندم 66.58 فیصد مہنگی ہوئی۔
ایک سال میں آلو 60.66 فیصد، مرغی 58.13 فیصد اور چینی 56.45 فیصد مہنگی ہوئی، گوشت، دالیں، تازہ دودھ، تازہ سبزیاں، کوکنگ آئل اور بیسن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔